Muhazirat e Seerat PDF – محاضرات سیرت pdf

Bismillahir Rahmanir Rahim; Click on the DOWNLOAD button below to download the book Muhazirat e Seerat PDF – محاضرات سیرت pdf, for free.

Muhazirat e Seerat PDF - محاضرات سیرت pdf

WriterDr. Mahmood Ahmad Ghazi
CategorySeerat
LanguageUrdu
PublisherAl Faisal
Publish Date2007
Pages769
File Size11 MB
File TypePDF

زیر نظر کتاب سلسلہ محاضرات کی چوتھی کڑی ہے۔ اس سے قبل محاضرات قرآنی محاضرات حدیث اور محاضرات فقہ کے نام سے تین جلدیں پیش کی جا چکی ہیں۔ خالق کا ئنات کا یہ بے پایاں فضل و کرم ہے کہ اس نے نہ صرف یہ توفیق اور صلاحیت ارزانی فرمائی بلکہ اس سلسلہ محاضرات کو اس کے علمی معیار اور اس کے حقیر مؤلف کی اہلیت اور اوقات سے کہیں بڑھ کر مقبولیت عطا فرمائی۔

محاضرات سیرت pdf

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ناچیز کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے قارئین کے لئے مفید اور مؤلف کے لیے نجات کا ذریعہ بنائے۔ زیر نظر کتاب سیرت سے نہیں علم سیرت سے بحث کرتی ہے۔ سیرت پر اردو زبان میں سینکڑوں کیا معنی ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔ سیرت کے اس کتب خانے میں درجنوں کتا ہیں تاریخ سیرت میں نمایاں ترین جگہ پانے کی مستحق ہیں اور ایک سے ایک بڑھ کر ہیں۔

تا ہم ہماری زبان میں تاریخ سیرت، تدوین سیرت اور منابع سیرت پر مواد نسبتا کمیاب ہے۔ اُردو وان قارئین سیرت کی بنیادی معلومات اور اہم وقائع سے واقفیت حاصل کرنا چاہیں تو اس کا کافی سامان ہماری زبان میں موجود ہے۔ لیکن سیرت کا یہ علم کن کن مراحل سے گزرا کن کن مقاصد کے پیش نظر سیرت نگاروں نے یہ سارا لٹریچر مرتب کیا اس پر اُردو زبان میں مواد کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

مزید براں بعض مغربی مصنفین نے سیرت کے ابتدائی مصادر و مآخذ کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے اور ابتدائی سیرت نگاروں کی کاوشوں کی علمی حیثیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ ہمارا مغربی تعلیم یافتہ طبقہ مغرب سے آنے والی ہر رطب دریا بیس تحریر کو تحقیق کا بے مثل نمونہ سمجھتا ہے۔

اس طبقے کے بارے میں حکیم الامت حضرت علامہ اقبال نے آج سے اسی نوے سال پیشتر فرمایا تھا کہ مسلمانوں کا جدید تعلیم یافتہ طبقہ نہایت پست فطرت ہے۔ فطرت کی یہ پستی آج انتہاؤں کو چھوتی محسوس ہوتی ہے۔ اب اس کے اثرات قرآن مجید حد بشو رسول ۔ فقہ اسلامی اور سیرت پاک کے ذخائر پر عدم اعتماد کی صورتوں میں سامنے آنے لگے ہیں۔ ان حالات میں فن سیرت کی ابتدائی تدوین، تاریخ

محاضرات سیرت pdf

Scroll to Top